لاہور ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) ملک میں قانون کی تعلیم کی قدیم ترین و عظیم ترین درس گاہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے قیام کے 149 سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے یہاں پر فیکلٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس عظیم کالج کی تاریخ پنجاب یونیوسٹی سے بھی قدیم ہے۔ قانون کی تعلیم کی کلاسیں 1868 میں …
ملک میں قانون کی تعلیم کی قدیم ترین و عظیم ترین درس گاہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے قیام کے 149 سال مکمل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر

مزید خبریں
لاہور ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) ملک میں قانون کی تعلیم کی قدیم ترین و عظیم ترین درس گاہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے قیام کے 149 سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے یہاں پر فیکلٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس عظیم کالج کی تاریخ پنجاب یونیوسٹی سے بھی قدیم ہے۔ قانون کی تعلیم کی کلاسیں 1868 میں انجمن پنجاب کی طرف سے شروع کی گئی تھیں جو بعد میں 1870 ءمیں پنجاب یونیورسٹی کے زیر انتظام آگئی تھیں۔ تاریخی حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہاں تعلیم کا دورانیہ دو سال تھا اور انگریزی اور مقامی زبان میں الگ الگ کلاسز ہوتی تھیں۔








