خاتون اول محترمہ ثمینہ شاہد خاقان عباسی کا پی این سی اے میں خصوصی افراد کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی) خاتون اول محترمہ ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کیلئے سہولتوں کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، معذور افراد کیلئے سرکاری ایمبولینس سروس کی فراہمی بھی شروع کی جائے گی، قوم کے سرمایہ خصوصی بچوں کیلئے معذوری کا لفظ درست نہیں، تھوڑی سی توجہ سے خصوصی بچے اور معذور افراد بہترین شہری ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ …

اسلام آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی) خاتون اول محترمہ ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کیلئے سہولتوں کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، معذور افراد کیلئے سرکاری ایمبولینس سروس کی فراہمی بھی شروع کی جائے گی، قوم کے سرمایہ خصوصی بچوں کیلئے معذوری کا لفظ درست نہیں، تھوڑی سی توجہ سے خصوصی بچے اور معذور افراد بہترین شہری ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کا بہتر مستقبل بن سکتے ہیں،خصوصی افراد نے اندرون و بیرون ملک کھیل کے میدانوں اور علمی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ، سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں حکومت کے ساتھ مل کر خصوصی بچوں اور معذور افراد کی تعلیم و تربیت اور بحالی کو یقینی بنائیں۔معذور افراد کیلئے اردو سافٹ ویئر کا اجراءبھی یقینی بنایا جائیگا،خصوصی بچوں کیلئے معذوری کا لفظ درست نہیں بلکہ یہ قوم کا سرمایہ ہیں اور تھوڑی سی توجہ سے یہ بہترین شہری ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کا بہتر مستقبل بن سکتے ہیں۔

Leave a Reply