اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت 2021ءتک 100 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جس کے تحت صوبائی فارسٹ محکموں کے تعاون سے ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ درخت لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت کیڈ کے ذرائع کے مطابق جنگلات ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور پانی کے بہاﺅ کو کم کرنے میں اہمیت …
وفاقی حکومت نے 100 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے‘ وزارت کیڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت 2021ءتک 100 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جس کے تحت صوبائی فارسٹ محکموں کے تعاون سے ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ درخت لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت کیڈ کے ذرائع کے مطابق جنگلات ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور پانی کے بہاﺅ کو کم کرنے میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ اس وقت 27 ہزار ہیکٹر سالانہ کی بنیاد پر ملک کے درخت کٹ رہے ہیں اور یہی رفتار جار ی رہی تو موسمی تغیر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔








