ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کا مختلف ڈائریکٹوریٹس کا اچانک دورہ

لاہور، 17 اگست (اے پی پی): مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے مختلف ڈائریکٹوریٹس کا دورہ کیا اور ادارے کے انتظامی، فیلڈ اور عوامی سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

لاہور۔17اگست (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے مختلف ڈائریکٹوریٹس کا دورہ کیا اور ادارے کے انتظامی، فیلڈ اور عوامی سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سونیا کلیم اور ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن فرح دیبا نے ایم ڈی احمد عثمان جاوید کو مختلف امور اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ نعیم افضل اور حسان الحق نے ریونیو اہداف، ریکوری اور مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی نے میڈیکل سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے ضروری امور پر بریفنگ لی۔ بعد ازاں ایم ڈی کی زیر صدارت مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ایم ڈی تسلیم اختر را نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو اہداف، ریکوری، فیلڈ مانیٹرنگ اور اشتہارات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹس کا کردار نہایت اہم ہے، ادارے کی آمدن میں اضافے اور ریونیو اہداف کے حصول کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹنگ انسپکٹرز کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور برانڈز، شاپس اور ڈیلیوری وہیکلز کا جامع سروے کیا جائے تاکہ ریونیو کے دائرہ کار کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کارکردگی بہتر بنائیں، ادارے کی جانب سے سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی ایڈورٹائزمنٹ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایم ڈی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ سرگرمیوں کی موثر نگرانی، ریونیو ریکوری میں بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنائے جائیں۔