صدر افتخار علی ملک کا امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس کے دورہ کے موقع پر بیان

لاہور ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاک امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک نے امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس پر زوردیا ہے کہ افغانستان میں بھارتی کردار کے بارے میں پاکستان کے خدشات کو دورکرنے پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کئے بغیر جنوبی …

لاہور ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاک امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک نے امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس پر زوردیا ہے کہ افغانستان میں بھارتی کردار کے بارے میں پاکستان کے خدشات کو دورکرنے پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پا ئیدار استحکام ممکن نہیں ہے۔ امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس کے مصر، اردن، پاکستان اور کویت کے پانچ روزہ دورے کے موقع پر پیر کو یہاں جاری اپنے بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکا کے ساتھ آگے بڑھنے اور پائیدار و مضبوط تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a Reply