"ایوانِ بالا نے سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2026 منظور کر لیا، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں بل ایوان میں پیش کیا، جس کی منظوری دے دی گئی۔”
ایوان بالا نے سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2026 منظور کر لیا
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ایوان بالا نے سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2026 منظور کر لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یہ بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ صدر نشین نے بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔









