سینیٹ اجلاس جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی

ایوان بالا کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دی گیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کر دیا گیا جبکہ ایجنڈے میں شامل دیگر امور نمٹائے گئے۔ اس دوران اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔ کورم پورا نہ ہونے پر ایوان کی کارروائی جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں