امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس کی پاکستان جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو

واشنگٹن ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس نے کہا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد ” مشترکہ بنیاد“ ڈھونڈنا ہے، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان اپنے مشترکہ دشمنوں سے لڑنے کیلئے مل کر کام کرنے کی راہیں تلاش کرلیں گے۔ اردن میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے …

واشنگٹن ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس نے کہا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد ” مشترکہ بنیاد“ ڈھونڈنا ہے، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان اپنے مشترکہ دشمنوں سے لڑنے کیلئے مل کر کام کرنے کی راہیں تلاش کرلیں گے۔ اردن میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے ہزاروں فوجی دہشت گردوں کے حملوں میں مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں، دہشت گردوں کے حملوں میں پاکستان کے ہزاروں بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ کچھ ” کامن گراونڈ“(مشترکہ بنیاد) موجود ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ” کامن گراونڈ“ (مشترکہ بنیاد) موجود ہے کیونکہ دہشت گرد گروپ ایک جگہ رہ کر دوسری جگہ پر کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ دہشت گردوں کی کہیں بھی پناہ گاہیں نہ ہوں۔ اس سوال پر کہ آیا وہ پاکستانی حکام سے سرحد پر مزید اقدامات کا مطالبہ کریں گے، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ معاملات سے نمٹنے کا ان کا یہ طریقہ نہیں ہے بلکہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ” کامن گراونڈ“ تلاس کرنے کیلئے ہم سخت محنت کریں اور ملکر کام کیا جائے اور یہی وہ لائحہ عمل ہے جو میں اختیار کرنا چاہتا ہوں۔

Leave a Reply