نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا،
شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا،
دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔یہ دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔









