"عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لاہور، لالہ موسیٰ، لاہور کے درمیان بابو پسنجر ٹرین کو 20 اگست 2026 سے دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔”
ریلوے انتظامیہ کا بابو پسنجر ٹرین،کو( کل) سے بحال کرنے فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔19اگست (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لاہور۔لالہ موسی۔لاہور کے درمیان چلنے والی بابو پسنجر ٹرین(205up,206dn) کو کل 20 اگست2026 سے بحال کرنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 205Up بابو پسنجر ٹرین لاہور سے شام4 بجکر40 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ گوجرانوالہ،وزیرآباد ،گجرات سے ہوکر رات7 بجکر45 منٹ پر لالہ موسی پہنچے گی جبکہ اسی طرح206Dn صبح5 بجکر 10 منٹ پر لالہ موسی سے روانہ ہو کر 8 بج کر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔







