"شہر میں سکیورٹی، ٹریفک، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر کے امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، سید علی ناصر رضوی”
آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت اجلاس، سکیورٹی، ٹریفک اور پولیس ویلفیئر کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت بدھ کو سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں سکیورٹی، ٹریفک، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو مختلف اہم ٹاسکس سونپتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سید علی ناصر رضوی نے افسران کو ضروری رہنمائی فراہم کرتے ہوئے سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور میں مزید بہتری لانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں








