"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ نرسنگ کی بہتری کے لیے محکمہ صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ اہم پیش رفت ہے۔”
محکمہ صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

مزید خبریں
لاہور۔19اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت شعبہ نرسنگ کی مسلسل بہتری کیلئے کوشاں ہے اس حوالے سے محکمہ صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
ایم او یو کی تقریب کا انعقاد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہوا۔پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام اور آغا خان یونیورسٹی کے نمائندوں میں ایم او یو کی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پروگرام امپلی مینٹیشن یونٹ طارق محمود رحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری امیرہ بیدار،ڈی جی نرسنگ و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔آغا خان یونیورسٹی کے وفد میں ڈین آغا خان یونیورسٹی سکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری،ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر لیلی،سینئرمنیجر عابد علی اور منیجر ثانیہ بردنوالہ شامل تھیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام اور آغا خان یونیورسٹی،کراچی کے درمیان تاریخی ایم او یو کو سراہا۔پروگرام املپی مینٹیننس یونٹ شعبہ نرسنگ کی مزید بہتری کیلئے مستقبل قریب میں قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیز کے ساتھ معاہدے کرنے جا رہا ہے۔آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ اسی منصوبے کی ایک کڑی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شعبہ نرسنگ کی بہتری کے اس معاہدے کو پنجاب حکومت کی اعلی تعلیم کے فروغ کی کاوشوں کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیتے ہیں۔نرسنگ کا شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔حکومت پنجاب شعبہ نرسنگ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہزاروں نرسوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسوں کے جدید تقاضوں کے مطابق ریفریشل کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں نرسیں بہترین فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق نرسنگ شعبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔حکومت پنجاب نرسنگ کے معیار کو یقینی بنانے اور نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت پنجاب نے نرسنگ کری کولم کو عالمی معیار کے مطابق اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے نرسنگ ایجوکیٹرز کی بھرتی،نرسز پریکٹیشنرز کے دائرہ کار میں وسعت اور ریموٹ ایریاز کی سٹوڈنٹس کو سکالرشپس و انسینٹوز دیئے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ایم او یو PNHWRP کے تحت پہلی ادارہ جاتی شراکت کی نشاندہی کرتا ہے۔پنجاب میں نرسنگ کی تعلیم اور ہیلتھ ورک فورس کے معیار اور قابلیت کو بہتر بنانے کے پروگرام کے وسیع تر مقصد کی حمایت کرے گا۔نرسنگ کی تعلیم کو مضبوط بنانا صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ صوبائی وزیر نے نرسنگ کے پیشہ ور افراد کو اعلی تعلیمی قابلیت اور بین الاقوامی سطح پر معیاری تدریس اور سیکھنے کے طریقوں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ تعاون،قابل نرسنگ فیکلٹی اور اکیڈمک لیڈرز کا ایک مضبوط پول بنانے اور پنجاب بھر میں نرسنگ کی تعلیم کے معیار اور تسلسل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا ہے،جس کا دورانیہ پانچ سال ہے۔پروگرام کا ایک اہم جزو فیکلٹی کی قابلیت کو معیاری بنانا ہے جس میں نرسنگ فیکلٹی کیلئے15 پی ایچ ڈی اسکالرشپس،270 ایم ایس سی این اسکالرشپس اور150 بین الاقوامی تربیتی مواقع پیدا کرنا ہے۔ایم او یو کے تحت آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کے کلیدی شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور اسکالرشپ، تحقیق اور علم کا تبادلہ،ڈیجیٹل اور سمولیشن پر مبنی لرننگ اور تعلیمی اور ادارہ جاتی مضبوطی شامل ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودنے شراکت داری کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ نرسنگ کی تعلیم کو تحقیق اور صحت کی ابھرتی ہوئی افرادی قوت کی ضروریات کے ساتھ مزید قریب سے جوڑنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران پروگرام امپلیمنٹیشن یونٹ کے پروگرام ڈائریکٹر طارق محمود نے شرکا کو PNHWRP کے وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے اور معروف قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کیساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو کے علاوہ،مزید جامعات کے ساتھ ایم او یوز حتمی مراحل پر پہنچ چکے ہیں جبکہ پاکستان اور بیرون ملک متعدد دیگر جامعات کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔تقریب کا اختتام پنجاب نرسنگ اینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام اور آغا خان یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ ہوا۔








