محکمہ جنگلات نے غیرقانونی شکار کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے طوطوں اور بٹیر کی نیٹنگ پر 8ملزمان کاچالان کیا،بٹیر کے 5نیٹنگ گیئرز ضبط اور 6ملزمان کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ 2کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے
محکمہ جنگلات کی غیرقانونی شکار کیخلاف کارروائیاں، 6 ملزمان کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

مزید خبریں
لاہور۔19اگست (اے پی پی):محکمہ جنگلات نے غیرقانونی شکار کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے طوطوں اور بٹیر کی نیٹنگ پر 8ملزمان کاچالان کیا،بٹیر کے 5نیٹنگ گیئرز ضبط اور 6ملزمان کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ 2کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ملتان محمد ندیم نے بٹیر کی نیٹنگ میں مصروف ایک شکاری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ایک نیٹنگ گیئرضبط کرلیا اور اسے50ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر سرگودھا مقدس گلزار نے دو مختلف کارروائیوں میں بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ کرنیوالے 2شکاریوں کو موقع پر گرفتار کرکے دو نیٹنگ گیئرز ضبط کئے اور انہیں مجموعی طورپر 55ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر راولپنڈی محمد عمران نےٹیم کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ سے جنگلی طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ کرنے پر 3شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کی کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر ایک لاکھ 50ہزا روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔اسی طرح کی دو مختلف کارروائیوں میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر راجن پور صائمہ محسن نے بٹیر کی نیٹنگ میں مصروف 2شکاریوں کاوائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔








