"وزیر خارجہ وانگ ای 19 سے 22 اگست تک جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔”
چینی وزیر خا رجہ جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے، وزارت خا رجہ
بیجنگ۔19اگست (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکیا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو کی دعوت پر،وزیر خارجہ وانگ ای 19 تا 22 اگست جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔ انڈونیشیا کے دورے کے دوران وانگ ای چین -انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک مکالمے کے میکانزم کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے، اور وزیر دفاع ڈونگ جون کے ساتھ مل کر چین–انڈونیشیا وزرائے خارجہ و دفاع 2+2 ڈائیلاگ میکانزم کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شر کت کریں گے۔









