مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، پارٹی سربراہ محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اجلاس کے دوران آئندہ عام انتخابات کےلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، متحرک کرنے کے لئے نچلی سطح پر جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے …
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، پارٹی سربراہ محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

مزید خبریں
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، پارٹی سربراہ محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار
اجلاس کے دوران آئندہ عام انتخابات کےلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، متحرک کرنے کے لئے نچلی سطح پر جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی سربراہ محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے عام انتخابات بھرپور تیاری کے ساتھ لڑیں گے۔ مجلس عاملہ کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران آئندہ عام انتخابات کے لئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو متحرک کرنے کے لئے نچلی سطح پر جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مجلس عاملہ کے دو اراکین سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور برجیس طاہر اپنی سرکاری مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے جبکہ اسحاق ڈار اپنے علاج کے لئے لندن میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے میڈیا کو اجلاس کے بعد بتایا کہ مرکزی مجلس عاملہ نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کے دوران آئندہ عام انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ عام انتخابات میں ملک سے لوڈ شیڈنگ و دہشت گردی کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ آج ہر کوئی یہ دیکھ سکتا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ لوڈ شیڈنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے اور معیشت مضبوط راہوں پر گامزن ہے۔








