الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ سمیت چار مختلف رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش

"الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2025 سمیت چار مختلف رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔”

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2025 سمیت چار مختلف رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے الیکشن کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2025 قومی اسمبلی میں پیش کی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بینک دولت پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 26-2025 اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی نگرانی کی پہلی ششماہی رپورٹ برائے جولائی تا دسمبر 2024 قومی اسمبلی میں پیش کی جبکہ صبا صادق نے وزیر برائےا نسانی حقوق کی جگہ قومی کمیشن برائے حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ برائے اپریل 2025 تا مارچ 2026 قومی اسمبلی میں پیش کی۔