اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (کاریک) حکمت عملی 2030ءکا باضابطہ اجراءکر دیا گیا۔ نئی حکمت عملی کی منظوری حال ہی میں وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں اجلاس میں دی گئی جو 27 اکتوبر 2017ءکو دوشنبے، تاجکستان میں منعقد ہوا تھا۔ کاریک11 ممالک پر مشتمل علاقائی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد …
وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون حکمت عملی 2030ءکا باضابطہ اجراءکر دیا گیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (کاریک) حکمت عملی 2030ءکا باضابطہ اجراءکر دیا گیا۔ نئی حکمت عملی کی منظوری حال ہی میں وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں اجلاس میں دی گئی جو 27 اکتوبر 2017ءکو دوشنبے، تاجکستان میں منعقد ہوا تھا۔ کاریک11 ممالک پر مشتمل علاقائی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد مشترکہ اور پائیدار ترقی کیلئے عوام، پالیسیوں اور منصوبوں کو منسلک کرنا ہے۔ کاریک حکمت عملی 2030ءکے اجراءکے موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کو سراہا جس نے ایک بہتر سٹرٹیجی ڈاکومنٹ تیار کرنے میں تعاون فراہم کیا۔ انہوں نے نئی حکمت عملی کے تحت علاقائی رابطہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان کی جانب سے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وسط ایشیائی خطہ اور برصغیر میں صدیوں سے علاقائی رابطہ کاری کی تاریخ شاہراہ ریشم کے ذریعے منسلک ہے۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس شیا ہونگ یانگ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کاریک ایجنڈا کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاریک طویل المیعاد اقتصادی و سیاسی استحکام میں کردار ادا کر سکتا ہے۔








