چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف،پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے55 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن کے دفاع میں ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔
عسکری قیادت کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت

مزید خبریں
راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف،پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے55 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن کے دفاع میں ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق1971 میں اس روز پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی جرأت، غیر متزلزل عزم اور فرض سے بے مثال وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک غیر معمولی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا بے لوث اقدام جرأت، وفاداری اور وطن کے دفاع کے لیے عزم و وابستگی کی روشن مثال ہے۔ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج اس عظیم سپوت کو عقیدت و احترام سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی اور وراثت قوم اور مسلح افواج کے لیے جرأت، ایثار، حب الوطنی اور فرض سے وفاداری کی ایک ابدی علامت کے طور پر ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔








