اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کے شکار عوام کے حق خودارادیت کےلئے قرارداد کی منظوری سے تصدیق ہوتی ہے کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر بھارت تنہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں غیر ملکی تسلط کے شکار عوام کے حق خودارادیت کےلئے پاکستان کے تعاون …
اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کے شکار عوام کے حق خودارادیت کےلئے قرارداد کی منظوری سے تصدیق ہوتی ہے کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر بھارت تنہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کے شکار عوام کے حق خودارادیت کےلئے قرارداد کی منظوری سے تصدیق ہوتی ہے کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر بھارت تنہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں غیر ملکی تسلط کے شکار عوام کے حق خودارادیت کےلئے پاکستان کے تعاون سے پیش کردہ قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر بھارت تنہا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ یہ قرارداد گزشتہ چار دہائیوں سے ہر سال منظور ہو رہی ہے اور اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے معصوم اور نہتے عوام کے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے ریکارڈ اور اپنے جرائم کو انسداد دہشتگردی کی کوششیں قرار دے کر دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کی بھارت کی کوششوں کو بالخصوص ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کی عالمی تنہائی صرف اس صورت میں ختم ہوسکتی ہے جب بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے جن میں آزادانہ اور شفاف رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔








