"ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طبی و انتظامی امور کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔”
صفائی سمیت تمام انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

مزید خبریں
چنیوٹ ۔ 20 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، طبی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹور روم کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سٹور روم کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ادویات کی مناسب و منظم اسٹوریج کے لیے اسے مین سٹور روم میں منتقل کریں اور اس جگہ کو دیگر پرپلز کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی سمیت تمام انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمیر طاہر اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا








