اینگرو کارپوریشن نے ورلڈ بینک گروپ کی رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی صف اول کی تسلیم کی جانے والی کمپنی اینگرو کارپوریشن نے ورلڈ بینک گروپ کی رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، معاہدہ کا مقصد ملک میں منضبط درجہ حرارت کے لاجسٹکس کی صنعت میں آئی ایف سی کے انفرا وینچرز کے ساتھ کام کر نے کے مواقع پیدا کئے جا سکیں، …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی صف اول کی تسلیم کی جانے والی کمپنی اینگرو کارپوریشن نے ورلڈ بینک گروپ کی رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، معاہدہ کا مقصد ملک میں منضبط درجہ حرارت کے لاجسٹکس کی صنعت میں آئی ایف سی کے انفرا وینچرز کے ساتھ کام کر نے کے مواقع پیدا کئے جا سکیں، یہ شراکت داری اینگرو کی لاجسٹکس کے شعبہ کو سمجھنے کی کوششوں کی بدولت وجود میں آئی تاکہ وہ اشیا جنہیں منضبط درجہ حرارت کے لاجسٹکس درکار ہوں جیسے زراعتی اشیا، ادویہ اور خراب ہو جانے والی کھانے کے دیگر سامان کیلئے مربوط سولیوشنز بنائے جا سکیں۔ ماہرین نے ایک محتاط اندازہ لگایا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور تجارتی لاجسٹکس کے غیر موثر طریقہ کار کے سبب پاکستانی معیشت کو ہر سال جی ڈی پی میں تقریباً 4 سے 6 فیصد نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ فصل کی کٹائی کے بعد کی مینجمنٹ کے ناقص طریقہ کار کے سبب ملک کو پھلوں، سبزیوں اور دودھ کی بنی ہوئی اشیا میں سے تقریباً 35 سے 40 فیصد نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے کہا کہ تجارتی معیار اور ٹرانسپورٹ کے انفراسٹرکچر سمیت لاجسٹکس کے اشاروں میں پاکستان کی کارکردگی ابھرتے ہوئے اکثر ایشیائی ملکوں سے کم ہے۔

Leave a Reply