وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و امور داخلہ احسن اقبال کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و امور داخلہ احسن اقبال کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و امور داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کو چین پاکستان اقتصادی راہدری کے تحت ترقی میں تیزی لانے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے …

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و امور داخلہ احسن اقبال کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و امور داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کو چین پاکستان اقتصادی راہدری کے تحت ترقی میں تیزی لانے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے فریم ورک اور مختلف مواقع کے ذریعے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کاروباری مواقع میں سرمایہ کاری کرے۔ صنعتوں کے بنیادی ڈھانچوں میں بہتری لائی جائے اور ویلیو ایڈڈ صنعت پر توجہ دی جائے جس سے عالمی معیشت میں مسابقتی تجارت کے لئے پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے بہتر ہے، جب معیشت زوال کا شکار تھی، مقامی صنعتیں تقریباً بند تھیں اور روزانہ 18سے 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان توانائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں بہتری لائی گئی ہے۔ اب یہ مرحلہ پاکستان کے صنعتی تعاون میں شامل ہونے کا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور 2030ءتک یہ 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ شرح نمو گزشتہ 10 سال کی بلند ترین شرح 5.3 فیصد ہے، اگر ملک میں یہی صورتحال موجود رہی تو رواں مالی سال کے آخر تک شرح نمو 6 فیصد سے زائد تک پہنچ جائے گی۔

Leave a Reply