وفاقی وزیرِ برائے انسدادِ منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کا اے این ایف کے زیرِاہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب سے خطاب

وفاقی وزیرِ برائے انسدادِ منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کا اے این ایف کے زیرِاہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب منگل کو اسلام آباد میںمنعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیرِ برائے انسدادِ منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی مہمانِ خصوصی تھے۔ …

وفاقی وزیرِ برائے انسدادِ منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کا اے این ایف کے زیرِاہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب منگل کو اسلام آباد میںمنعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیرِ برائے انسدادِ منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا کر رہا ہے اور ان حالات میں منشیات کا ناسور ہمارے معاشرے کو شدت سے متاثر کر رہا ہے۔ لہٰذا اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا اشد ضروری ہے۔ اے این ایف منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بر سرِ پیکار ہے ۔ وفاقی وزیر نے قومی ،علاقائی اور عالمی سطح پر انسدادِ منشیات کے لئے اے اےن اےف کی کاوشوں اور اس کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply