سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ماسکو میں روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ”ڈوما“ کے چیئرمین وولوڈین یاچ سلوف سے ملاقات کے دوران گفتگو

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ماسکو میں روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ”ڈوما“ کے چیئرمین وولوڈین یاچ سلوف سے ملاقات کے دوران گفتگو اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ دہشت گردی علاقائی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضررورت ہے۔ پاکستان روس کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات …

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ماسکو میں روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ”ڈوما“ کے چیئرمین وولوڈین یاچ سلوف سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ دہشت گردی علاقائی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضررورت ہے۔ پاکستان روس کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات اور منشیات کے خاتمے کے لیے روسی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کے چیئر مین وولوڈین یاچ سلوف سے ماسکو میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ روس کے ساتھ اپنے باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی منشیات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی مشترکہ کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملک کے مستقبل کیلئے اہم اثاثہ ہیں، انہیں منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ رواں ماہ پانچ ملکی سپیکرز کانفرنس منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں علاقائی دہشت گردی، معاشی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر تمام مسائل کو زیرغور لایا جائے گا۔

Leave a Reply