لاہور۔5 دسمبر(اے پی پی )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کنگن پور قصور میں700 طالبات کیلئے صرف ایک لیکچرر ،محکمہ ہائر ایجوکیشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، طالبات کے والدین نے بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کیلئے خادم اعلیٰ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔ لاہور سے معمولی مسافت پر واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کنگن پور قصور حسرت و یاس کی تصویر بن گیاہے …
سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بیرسٹر نبیل اعوان کی اے پی پی سے گفتگو
مزید خبریں
لاہور۔5 دسمبر(اے پی پی )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کنگن پور قصور میں700 طالبات کیلئے صرف ایک لیکچرر ،محکمہ ہائر ایجوکیشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، طالبات کے والدین نے بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کیلئے خادم اعلیٰ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔ لاہور سے معمولی مسافت پر واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کنگن پور قصور حسرت و یاس کی تصویر بن گیاہے جہاں700 طالبات کیلئے صرف ایک لیکچرر ہے۔ طالبات کی دہائی اور والدین کا واویلا بھی کام نہ ۱ٓسکا جس سے بھاری بھرکم بجٹ رکھنے والے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ طالبات کے والدین نے بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کیلئے خادم اعلیٰ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔طالبات اور والدین کے نمائندہ وفد نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ضلع قصور کے مضافات میں واقع گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کنگن پور میںطالبات کی تعداد700سے زیادہ ہے لیکن پورے کالج میں گزشتہ دوسال سے سٹوڈنٹس کو پڑھانے کےلئے صرف اکلوتی خاتون لیکچرر ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے کی مزید طالبات بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے داخلے حاصل کرنے کی خواہاں تھیں لیکن کالج کی ابتر حالت کو دیکھ کر انہوں نے دیگر پرائیویٹ و دور دراز کالجز کو ترجیح دی۔








