پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی کی نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکو بریفنگ اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں برادرانہ تعلقات تیزی سے مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ کثیرالجہتی پاک ترکی …
پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں

مزید خبریں
پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں
ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی کی نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکو بریفنگ
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں برادرانہ تعلقات تیزی سے مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ کثیرالجہتی پاک ترکی تعلقات سے متعلق نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 107ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں برادرانہ تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کورس کے شرکاءکو پاک ترک دیرینہ تعلقات اور سیاسی، اقتصادی، سرمایہ کاری دفاعی، ثقافتی اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعلقات میں بتدریج بہتری سے بھی آگاہ کیا۔ سیاسی قیادت کے عزم اور نجی سیکٹرکی گہری دلچسپی کے باعث پاک ترک تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے اور پاکستان میں ترک سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک برادرانہ تعلقات کو مضبوط پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کی حکومت کی جانب سے گزشتہ 15 سال کے دوران عوامی فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے۔ پاکستانی وفد 8 دسمبر تک ترکی کے دورہ پر ہے۔








