محمد نواز شریف کو ایٹمی اور معاشی دھماکے کرنے کی پاداش میں نکالا گیا، کیپٹن (ر)محمد صفدر

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ممبر قومی اسملبی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ایٹمی اور معاشی دھماکے کرنے کی پاداش میں نکالا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو اس لئے نکالا کہ کبھی …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ممبر قومی اسملبی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ایٹمی اور معاشی دھماکے کرنے کی پاداش میں نکالا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو اس لئے نکالا کہ کبھی آپ ایٹمی دھماکے کر دیتے ہیں، کبھی آپ معاشی دھماکے کر دیتے ہیں اور آپ پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو پاکستان کو 70سال سے پیچھے دھکیلنے کی کوشیش کر رہی ہیں وہ محب وطن سیاست دانوں کو آگے نہیں آنے دے رہے۔انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام کا فیصلہ آ چکا ہے کہ اب پاکستان پر وہی راج کرے گا جو میڈ ان پاکستان ہو گا ۔

Leave a Reply