وفاقی محتسب پاکستان کے حکم پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان اپنی ٹیم کے ہمراہ مورخہ 2026-08۔27 کو 10 بجے پاسپورٹ آفس، نارووال کی انسپکشن کریں گے اور پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیں گے
انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ اپنی ٹیم کے ہمراہ 27 0اگست کو پاسپورٹ آفس نارووال کی انسپیکشن کریں گے

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 24 اگست (اے پی پی):وفاقی محتسب پاکستان کے حکم پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان اپنی ٹیم کے ہمراہ مورخہ 2026-08۔27 کو 10 بجے پاسپورٹ آفس، نارووال کی انسپکشن کریں گے اور پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور موقع پر موجود لوگوں سے ان کے مسائل اور سہولیات کے بارے میں دریافت کریں گے۔
انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان 11بجے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے۔ اُس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، پوسٹل لائف انشورنس، پاکستان پوسٹ آفس، پی ایم ڈی سی اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔ جسکے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔
اس بارے میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔\378








