چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری اور ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے عوامی دفتر غالب نگر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور شہریوں سے ملاقات کی
بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو کی کارکنان اور شہریوں سے ملاقات

مزید خبریں
لاڑکانہ۔ 24 اگست (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری اور ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے عوامی دفتر غالب نگر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور شہریوں سے ملاقات کی ۔پیر کو ملاقات کے دوران جمیل احمد سومرو نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کیا۔
انہوں نے جائز عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر جمیل احمد سومرو نے کہا کہ عوامی خدمت پاکستان پیپلزپارٹی کا مشن ہے اور پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








