اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک سکندر حیات بوسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن اور نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین سیّد یاور علی، چیف آپریٹنگ آفیسر فوجی فوڈز عامر خواص، ڈیری لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک سکندر حیات بوسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن اور نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین سیّد یاور علی، چیف آپریٹنگ آفیسر فوجی فوڈز عامر خواص، ڈیری لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او سیلمان صادق منو، شکر گنج فوڈ پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او انجم محمد سلیم، ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ کے ایم ڈی جارج مونٹیرو، اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے سی ای او علی احمد خان، حلیب فوڈز لمیٹڈ کے سی ای او محمد میموش خواجہ اور دیگر پر مشتمل تھا۔ وزیراعظم کو قومی معیشت میں ڈیری کے شعبہ میں موجود مواقع اور پاکستان کے عوام کی غذائی ضروریات کے حوالہ سے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیری کے شعبہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ وفد نے ملک بھر میں یکساں فوڈز سٹینڈرڈز نافذ کرنے اور ڈیری کے شعبہ کی مزید ترقی کیلئے کم از کم پیسچورائزیشن قوانین، ٹیکس میں مراعات سمیت مختلف اقدامات کی تجویز دی۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی طرف سے دی جانے والی تجاویز پر غور کرے گی اور اس شعبہ کی ترقی اور اس میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے وزارت تحفظ خوراک کے تحت تمام فریقین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو مِلک بورڈ قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لے گی۔








