وزیر داخلہ احسن اقبال نے پمز ہسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکار اسرار تنولی کی عیادت کی

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے منگل کو پمز ہسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکار اسرار تنولی کی عیادت کی جو فیض آباد دھرنے کے دوران زخمی ہوا تھا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پمز ہسپتال میں زیر علاج اسرار تنولی سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر ان کی …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے منگل کو پمز ہسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکار اسرار تنولی کی عیادت کی جو فیض آباد دھرنے کے دوران زخمی ہوا تھا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پمز ہسپتال میں زیر علاج اسرار تنولی سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جرات و بہادری دکھانے پر حکومت کی طرف سے اہلکار کو 5 لاکھ روپے نقد دیئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکارکے علاج کے تمام اخراجات حکومت اٹھائے گی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زیر علاج پولیس اہلکار کا بہترین علاج کیا جائے۔

Leave a Reply