تھانہ ٹی آئی پی کی حدود پٹھان کالونی سے 15 روز قبل اغوا ہونے والی ساڑھے چار سالہ بچی آیت نور کی لاش یونیورسٹی ٹاؤن کے ایک کنویں سے برآمد کرلی گئی،لاش ملنے کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد ٹراما سنٹر کے باہر جمع ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک جی ٹی روڈ کو احتجاجاً بلاک رکھا،
ہری پور،پندرہ روز قبل اغواء ہونے والی ساڑھے چار سالہ آیت نور کی لاش کنویں سے برآمد،عوام کا شدید احتجاج

مزید خبریں
ہری پور۔ 24 اگست (اے پی پی):تھانہ ٹی آئی پی کی حدود پٹھان کالونی سے 15 روز قبل اغوا ہونے والی ساڑھے چار سالہ بچی آیت نور کی لاش یونیورسٹی ٹاؤن کے ایک کنویں سے برآمد کرلی گئی،لاش ملنے کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد ٹراما سنٹر کے باہر جمع ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک جی ٹی روڈ کو احتجاجاً بلاک رکھا،
پولیس کے مطابق آیت نور کی تلاش کے دوران مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے اور تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا،دوسری جانب بچی کی لاش برآمد ہونے پر شہریوں اور سول سوسائٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،مظاہرین نے واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔







