ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں ”جنوبی اور وسطی ایشیا کا ارتباط“ کے زیر عنوان نشست کے دوران گفتگو اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی)منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے، خطہ کو باہمی طور پر منسلک کرنے کا انحصار …
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں ”جنوبی اور وسطی ایشیا کا ارتباط“ کے زیر عنوان نشست کے دوران گفتگو

مزید خبریں
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں ”جنوبی اور وسطی ایشیا کا ارتباط“ کے زیر عنوان نشست کے دوران گفتگو
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی)منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے، خطہ کو باہمی طور پر منسلک کرنے کا انحصار مستقبل میں افغانستان میں قیام امن پر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے تحت تین روزہ 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس کے دوران جنوبی اور وسطی ایشیا کا ارتباط کے زیر عنوان ایک نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر عالمی برادی یہ مقصد حاصل نہیں کر سکتی جبکہ پاکستان اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج پورا جنوبی ایشیاءایک جمہوری خطہ ہے اور یہاں ماضی کی جامد معیشت کی جگہ انہتائی متحرک معیشت لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اختیار عوام کا ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ ان کے حکمران کون ہونے چاہئیں اور انہیں کس طرح کے طرز حکمرانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غربت میں خاطر خواہ حد تک کمی لانے میں کامیاب رہے ہیں مگر ساختی سطح پر عدم مساوات اب بھی موجود ہے اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ امیر اور غریب کے درمیان تفاوت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔








