عالمی بینک گروپ کی ٹیم کی سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر بوگرا اور سینئر ایڈوائزر اویس منظور پر مشتمل عالمی بینک گروپ کی ٹیم نے منگل کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئر بی آئی ایس پی حکام نے بھی شرکت کی۔ عمر بوگرا کا تعلق الجیریا سے ہے جو عالمی بینک کی جانب سے افغانستان، …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر بوگرا اور سینئر ایڈوائزر اویس منظور پر مشتمل عالمی بینک گروپ کی ٹیم نے منگل کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئر بی آئی ایس پی حکام نے بھی شرکت کی۔ عمر بوگرا کا تعلق الجیریا سے ہے جو عالمی بینک کی جانب سے افغانستان، الجیریا، گانا، ایران، مراکش، پاکستان اور تنیسیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ملاقات کا مقصد بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کی کارکردگی اور بی آئی ایس پی مستحقین کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے نئے اقدامات کے ڈیزائن اور عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔ ملاقات کے دوران، بی آئی ایس پی ٹیم نے ادارے کے مختلف اقدمات پر بریفنگ پیش کی۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے عالمی بینک کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ بی آئی ایس پی کے نئے اقدام ”بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈ“ کے ڈیزائن اور عملدرآمد کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کریں جس کے تحت بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کو طبی امداد ،غذائیت، ہنر اور کاروبار کی تربیت کی شکل میں معاونت کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

Leave a Reply