مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت آج بھی عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہے،ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت آج بھی عوام …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت آج بھی عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہے،ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت آج بھی عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہے،ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کے عوام سے کے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا، سابق وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا اور کسی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصل نہیں کیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخواہ میں گڈگورننس میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور یہاں کے لوگ پی ٹی آئی کی قیادت سے مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے حکومتی صوبے میں بچوں کی بیماریوں اور دل کے امراض کے حوالے سے کوئی ایک ہسپتال بھی نہیں بنایا۔ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تو خیبرپختونخواہ میں ڈینگی وائرس پر بھی قابو پانے میں ناکام رہی جس پر پنجاب حکومت نے وائرس کے کنٹرول کے لیے وہاں اپنی ٹیمیں بھجوائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف سوشل میڈیا پر انقلاب لائی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔








