امریکی انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس عارضی طور پر روک دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت دنیا بھر میں ویزا درخواست دہندگان کے لیے اپوائنٹمنٹس کو عارضی طور پر روک دیا ہے

واشنگٹن ۔26اگست (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت دنیا بھر میں ویزا درخواست دہندگان کے لیے اپوائنٹمنٹس کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ دنیا بھر میں تمام امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ایک عالمی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ویزا سروسز کے لیے اپوائنٹمنٹس کو تربیت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ٹرمپ نے ایک جارحانہ ملک بدری مہم اور امیگریشن کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں ویزا اور گرین کارڈز کی منسوخی اور درخواستوں کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر مسترد کرنا شامل ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ کریک ڈاؤن ملکی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔س کریک ڈاؤن کو کچھ قانونی رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک امریکی جج نے جمعے کو ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کو کالعدم قرار دیا جس کے تحت 75 ممالک کے درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا جاری کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ جج نے کہا کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔محکمہ خارجہ نے تربیت کی تفصیلات اور اس کے دورانیے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، سوائے اس کے کہ تربیت کا مقصد قونصلر افسران کو ایسے درخواست دہندگان کو مسترد کرنے کے قابل بنانا ہے جو امریکی عوامی فوائد پر انحصار کرنے کے امکانات رکھتے ہوں اور ویزا درخواست دہندگان کا ’جامع اور مستقل‘ جائزہ یقینی بنانا ہے۔