پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے اچار یونٹ اور مصالحہ جات یونٹ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ناقص اچار و مصالحہ جات بنانے پر 2 پروڈکشن یونٹس کو بند کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے
پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی اچار اور مصالحہ جات یونٹس کے خلاف کاروائی، 2 پروڈکشن یونٹس بند

مزید خبریں
سرگودھا۔ 27 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے اچار یونٹ اور مصالحہ جات یونٹ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ناقص اچار و مصالحہ جات بنانے پر 2 پروڈکشن یونٹس کو بند کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ٹیموں نے مین لاہور سرگودھا روڈ اور سیٹلائیٹ ٹاون میں موجود اچار یونٹ اور مصالحہ جات یونٹ کیخلاف کاروائی کی ۔ دورانِ کاروائی 2 ہزار 200 کلو فنگس لگا اچار اور 440 کلو ملاوٹی مصالحہ جات کو تلف کردیا گیا۔ دونوں پروڈکشن یونٹس کو چوہوں کے فضلات اور چھپکلیوں کی موجودگی کی بناء پر بند کردیا گیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے اچار یونٹ کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ مصالحہ جات یونٹ کو 2 لاکھ کے جرمانے عائد کر دیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایف اے شہباز سرور نے کہا کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








