مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث معصوم کشمیریوں کے وجود کو مستقل خطرہ لاحق ہے، سردار مسعود خان

واشنگٹن ڈی سی ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور اس مسئلہ کے پرامن اور مستقل حل کےلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے چاہیے۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن کے معروف تھنک …

واشنگٹن ڈی سی ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور اس مسئلہ کے پرامن اور مستقل حل کےلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے چاہیے۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن کے معروف تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے جنوبی ایشیاءکے ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر کے بھارت انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ صدر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سیاسی ، معاشی ، تجارتی ترجیحات سے بالا تر ہو کر اپنی اخلاقی و قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Leave a Reply