اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بدھ کو یہاں وزیراعظم آفس میں کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲ کے طلباءنے ملاقات کی، یہ ملاقات وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کو اعلیٰ ترین دفاتر کے دورے پر مدعوکرنے کے اقدام کا حصہ ہے ۔ وزیراعظم نے طلباءسے ان کی تعلیم، مشاغل اور دلچسپی کے امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جمہوری اداروں کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲ کے طلباءکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بدھ کو یہاں وزیراعظم آفس میں کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲ کے طلباءنے ملاقات کی، یہ ملاقات وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کو اعلیٰ ترین دفاتر کے دورے پر مدعوکرنے کے اقدام کا حصہ ہے ۔ وزیراعظم نے طلباءسے ان کی تعلیم، مشاغل اور دلچسپی کے امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جمہوری اداروں کے طریقہ کار، پارلیمان کے کردار اور شہریوں کی طرف ذمہ داریوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ طلباءنے وزیراعظم آفس کے دورہ کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے انہیں حکومت کے طریقہ کار کوسمجھنے میں گہری آگاہی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے حال ہی میں طلباءکے اس طرح کے کئی وفود سے ملاقاتیں کی ہیں۔








