سپیکر ز کانفرنس سے خطے میں ترقی اور مضبوط شراکت دار ی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،دہشتگردی کے ناسور پر قابوپانے میں مدد ملے گی ،سپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سپیکرز کانفرنس سے خطے میں مضبوط شراکت داری کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے ایک نئے …
سپیکر ز کانفرنس سے خطے میں ترقی اور مضبوط شراکت دار ی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،دہشتگردی کے ناسور پر قابوپانے میں مدد ملے گی ،سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
سپیکر ز کانفرنس سے خطے میں ترقی اور مضبوط شراکت دار ی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،دہشتگردی کے ناسور پر قابوپانے میں مدد ملے گی ،سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سپیکرز کانفرنس سے خطے میں مضبوط شراکت داری کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ،اس سے دہشتگردی کے ناسور پر قابوپانے میں مدد ملے گی، اسلام آباد میں دسمبر میں منعقد ہونے والی سپیکرز کانفرنس میں چین، روس ، ترکی، ایران اور افغانستان کے سپیکرز اور پرئیذاڈنگ آفیسرز کو مدعو کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسکو میں منشیات کے خلاف ہونے والی پارلیمانی کانفرنس کے دوران روس کی اسٹیت ڈوما کے چیئر مین اور ایران کی مشاورتی اسمبلی کے سپیکر سے ہونے والی اپنی ملاقاتوں میں کیا۔سپیکر نے اپنے ہم منصبوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی ایک عالمی مسئلہ ہے اس ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا یہ موزوں وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاءپسندی سے عالمی امن اور ترقی کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم اسے کسی مذہب ، ثقافت اور معاشرے سے منسوب نہیں کیا جانا چاہیے۔سپیکر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مسئلہ براہ راست تنازعات سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے عالمی برادری پر تنازعات ،تصفیہ طلب مسائل کے حل ، جارحیت کے خاتمے اور خودمختاری کی جدوجہد کرنے والی اقوام کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔








