وفاقی وزیر بجلی ڈویژن نے بجلی امورمیں مدد کے لئے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کردیا بجلی کے بلوں کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون کیا جائے،سردار اویس احمد خان لغاری وزرائے اعلیٰ کو یکساں اقدامات، معلومات کے تبادلے اور بہتر رابطے کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی تجویز دے دی اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی …
وفاقی وزیر بجلی ڈویژن نے بجلی امورمیں مدد کے لئے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کردیا

مزید خبریں
وفاقی وزیر بجلی ڈویژن نے بجلی امورمیں مدد کے لئے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کردیا
بجلی کے بلوں کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون کیا جائے،سردار اویس احمد خان لغاری
وزرائے اعلیٰ کو یکساں اقدامات، معلومات کے تبادلے اور بہتر رابطے کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی تجویز دے دی
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے بجلی کے بلوں کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون اور مدد کے لئے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کردیاہے۔ بدھ کو وزارت توانائی بجلی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر کی طرف سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ علاقوں سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خط میں وزرائے اعلیٰ کو یکساں اقدامات، معلومات کے تبادلے اور بہتر رابطے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ انہوںنے اس سلسلہ میں صوبائی حکومتوں کی طرف سے متعلقہ افسران نامزد کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے خط میں اس حوالے سے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات پر بھی آمادگی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے خط میں تحریر کیا ہے کہ محصولات کی وصولی بہتر بنانے اور پولیس و سکیورٹی کی فراہمی سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ صوبائی حکومتوں کی حمایت اور تعاون کااعتراف کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت قومی گرڈ میں اضافی بجلی کی شمولیت سے توانائی کے بحران سے ملک کو نکالنے کے قابل ہو گئی ہے ۔








