اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ) نیب )کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں اس وقت جاری 499انکوائریوں، 287انویسٹی گیشنز اور مختلف مجاز عدالتوں میں زیر سماعت 1138 بدعنوانی کے ریفرنسز کی مکمل تفصیلات قومی احستاب بیورو کے آپرپیشن ڈویژن اور پراسیکیوشن ڈویژن سے طلب کرلی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز …
چیئرمین نیب نے جاری 499انکوائریوں، 287انویسٹی گیشنز اور مختلف مجاز عدالتوں میں زیر سماعت ریفرنسز کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ) نیب )کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں اس وقت جاری 499انکوائریوں، 287انویسٹی گیشنز اور مختلف مجاز عدالتوں میں زیر سماعت 1138 بدعنوانی کے ریفرنسز کی مکمل تفصیلات قومی احستاب بیورو کے آپرپیشن ڈویژن اور پراسیکیوشن ڈویژن سے طلب کرلی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں 499 انکوائریاں اور 287 انویسٹی گیشنز کتنے عرصہ سے جاری ہیں اور ان کے پہلے سے طے شدہ وقت یعنی 10ماہ کے اندر اندر ضابطہ اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاکر مجاز عدالتوں میں بد عنوانی کے ریفرنسز کیوں دائر نہیں کئے گئے اور متعلقہ افسران کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ اس کی بھی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مزید برآں معزز احتساب عدالتوں میں پہلے سے زیر سماعت 1138 بد عنوانی کے 1138جو ریفرنسز زیر سماعت ہیں ان کی جلد سماعت کے لئے نیب کی طرف سے معزز احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جائیں تاکہ بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی تقریباً900 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے اور مجرموں کو بھی قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔








