وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات، کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے پاکستان کسان اتحاد کے ایک وفد نے بدھ کو ملاقات کی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے ملک …

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات، کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے پاکستان کسان اتحاد کے ایک وفد نے بدھ کو ملاقات کی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے ملک میں زراعت کے لئے بجلی کے فکس ریٹ مقرر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بجلی کے غلط اور زائد بلوں کے خلاف بھی ان کے اقدامات کو سراہا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ حکومت اس شعبے کی اہمیت سے آگاہ ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ زائد اور غلط بلوں کی روک تھام کے لئے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے رواں ماہ سے اے ایم آر ریڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم نئے کنکشنوں کی تنصیب کا دورانیہ بھی کم سے کم کرنے کے لئے ایک جامع منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس سے زرعی شعبے کو بھی فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply