وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا آٹھویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ انہوں نے یہ بات آٹھوےں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ مسابقتی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پالیسی …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ انہوں نے یہ بات آٹھوےں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ مسابقتی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پالیسی سازی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں قومی ہیلتھ ویژن کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جس کا اعتراف عالمی اداروں نے کیا ہے۔ علاوہ ازیں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا پاکستان کا ماڈل عالمی اداروں نے مثالی قرار دیا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمہ میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی سطح پر ستائش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں صحت عامہ کے سب سے بڑے منصوبے نیشنل ہیلتھ پروگرام پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply