بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغان سرزمین سے عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فوری روکے، اعزاز احمد چوہدری

بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغان سرزمین سے عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فوری روکے، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،اعزاز احمد چوہدری اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغان سرزمین سے عدم استحکام کی سرگرمیوں اور افغان تنازعہ …

بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغان سرزمین سے عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فوری روکے، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،اعزاز احمد چوہدری

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغان سرزمین سے عدم استحکام کی سرگرمیوں اور افغان تنازعہ کو استعمال کو فوری روکنا ہوگا۔ سٹرٹیجک اور علاقائی مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد پارٹنرشپ اہم ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک، کارنیج انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں ”جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام“ کے موضوع پر مزاکرہ کے دوران اظہار خیال اور کیپٹل ہل میں سینیٹر کوری گارڈنر سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اعزاز چوہدری نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین افغانستان میں پائیدار امن قائم کرنے اور جنوبی ایشیاءمیں علاقائی امن و استحکام سمیت متعدد اہم معاملات پر قریبی رابطے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور امریکہ کیساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان باہمی عزت و احترام اور مفادات کی بنیاد پر امریکہ کیساتھ اپنے تعلقات کے استحکام کو جاری رکھے گا۔

Leave a Reply