وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری کا کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے اسے صارف دوست بنایا جا رہا ہے، نئی منصوبہ بندی کے مطابق صارفین کی شکایات کے ہر ممکن ازالہ اور انہیں سہولت باہم پہنچانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے، اسی طرح صارفین کو اب یہ اختیار …

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے اسے صارف دوست بنایا جا رہا ہے، نئی منصوبہ بندی کے مطابق صارفین کی شکایات کے ہر ممکن ازالہ اور انہیں سہولت باہم پہنچانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے، اسی طرح صارفین کو اب یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کارکردگی اور اپنے اطمینان کی بنیاد پر ڈسٹری بیوشن کمپنی کا انتخاب خود کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی اداہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ 20ویں پائیدار ترقی کانفرنس کی ”پاکستان کا توانائی کے حوالہ سے مستقبل: حکمرانی اور تبدیلی کا عمل“ کے موضوع پر منعقدہ نشست کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب اس امر کو یقینی بنایا جائے بجلی کی فراہمی طلب اور رسد کی بنیاد پر متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخائر قائم کرنے اور ان کے بجلی کی پیداوار کےلئے استعمال کے حوالہ سے سی پیک انتہائی اہم کردار کا حامل ہو گا۔ خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کے سی ای او محمد رضی الدین نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے میں حکمرانی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

Leave a Reply