دو ہزار اٹھارہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کی تکمیل اشد ضروری ہے، بیرسٹر ظفراللہ خان

دو ہزار اٹھارہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کی تکمیل اشد ضروری ہے، تاخیر کی صورت میں انتخابات کا انعقاد پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کیا جائے گا، بیرسٹر ظفراللہ خان اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ 2018 عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کی تکمیل اشد ضروری …

دو ہزار اٹھارہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کی تکمیل اشد ضروری ہے، تاخیر کی صورت میں انتخابات کا انعقاد پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کیا جائے گا، بیرسٹر ظفراللہ خان

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ 2018 عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کی تکمیل اشد ضروری ہے۔ بدہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سینٹ میں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے تاکہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کا عمل بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہو سکے۔ حلقہ بندیوں میں تاخیر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمل میں مزید تاخیر کی صورت میں آئندہ انتخابات کا انعقاد پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ماضی میں بھی مردم شماری کی تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ویژن کے تحت ہی مردم شماری کا عمل کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ خان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ اسلحے سے پاک پاکستان اور ملک میں نئی یونیورسٹیوں کی قیام پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی اجتماع کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے لیکن یہ ملک میں اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔

Leave a Reply