وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف انتہائی سخت جنگ کے بعد اب ترقی کی جانب گامزن ہے، رانا تنویر حسین اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے …

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف انتہائی سخت جنگ کے بعد اب ترقی کی جانب گامزن ہے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایرانی سفیر کے دورہ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔انہوں نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی برادرانہ تعلقات ہیں جن کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کو اپنا ہمسایہ ملک اور دوست سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف انتہائی سخت جنگ کے بعد اب ترقی کی جانب گامزن ہے جس سے نہ پاکستان بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ حاصل ہوگا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دفاعی صنعت میں مواقعوں پر روشنی ڈالی اور ایران کی دفاعی صنعت میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر نے مہمان شخصیت کو آئیڈیاز 2018ءنمائش میں شرکت کی دعوت دی جو نومبر 2018میں منعقد ہوگی ۔

Leave a Reply