حکومت پاکستان کا امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقلی کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہے،امریکہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے القدس کی قانونی اور تاریخیٰ حیثیت کے علاوہ چارٹر کو خطر ہ ہو،وزیراعظم آفس کا بیان اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے اسرائیل …
حکومت پاکستان کا امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقلی کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار

مزید خبریں
حکومت پاکستان کا امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقلی کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار
سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہے،امریکہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے القدس کی قانونی اور تاریخیٰ حیثیت کے علاوہ چارٹر کو خطر ہ ہو،وزیراعظم آفس کا بیان
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے سے متعلق رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہونے کے علاوہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششیںرائیگاں جائینگی۔بدھ کو پی ایم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے القدس شریف کے قانونی اور تاریخیٰ حیثیت کے علاوہ چارٹر کو خطر ہ ہو۔پاکستان نے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف دہائیوں سے قائم عالمی اتفاق رائے کو نقصان پہنچے گا بلکہ علاقائی امن و استحکام کے متاثر ہونے کے علاوہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششیںرائیگاں جائینگی۔پاکستانی حکومت اور عوام امریکی سفارتخانہ القدس شریف منتقل کرنے سے متعلق مجوزہ منصوبے کی غیر متزلزل مخالفت کرتے ہیں۔پاکستان اس سلسلے میں حال ہی میں او آئی سی کی جانب سے حتمی اعلامئے کی بھر پور توثیق کرتا ہے۔پاکستان نے فلسطینی عوام کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے 1967سے قبل کے سرحدوں کی بحالی اور دارلحکومت القدس شریف کیساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔








