سعودی عرب میں لیپ ایکس ڈیپ فیسٹ 2026، پاکستانی کمپنی اے آئی جیو نیویگیٹرز کی شرکت
سعودی عرب میں لیپ ایکس ڈیپ فیسٹ 2026، پاکستانی کمپنی اے آئی جیو نیویگیٹرز کی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):پاکستانی کمپنی اے آئی جیو نیویگیٹرز سعودی عرب میں ہونے والے بین الاقوامی ٹیکنالوجی ایونٹ لیپ ایکس ڈیپ فیسٹ 2026 میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 31 اگست سے 3 ستمبر تک ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر، ملہم، سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ہفتہ کو موصول ہونے والے پیغام کےمطابق ایونٹ میں کمپنی اپنے نمایاں سعودی حل مِرصاد کو مرکزی حیثیت دے گی۔
مِرصاد سعودی عرب کے لیے تیار کیا گیا ایک آپریشنل خطرات اور موسمیاتی سکریننگ پلیٹ فارم ہےجومختلف نوعیت کے خطرات کی جانچ،موسمیاتی معلومات، شعبہ جاتی تجزیے، دو لسانی رسائی اور مصنوعی ذہانت کی معاونت سے تشریح کی سہولت فراہم کرتا ہے۔مِرصاد کے ذریعے مملکت بھر میں فیصلہ سازی کے عمل کو جدید اور مؤثر بنانے میں مدد فراہم کی جاتی ہےجبکہ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت، جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس )، ریموٹ سینسنگ، موسمیاتی انٹیلی جنس اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے۔
لیپ ایکس ڈیپ فیسٹ 2026 میں اے آئی جیو نیویگیٹرز کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم جاوید، کمیونیکیشن مینیجر شاہیدہ تاجک، پروگرام مینیجر مسفرا آکاش اور ٹیک ٹیم لیڈ دانش ظہور کریں گے۔ایونٹ کے شرکاء کو اسٹارٹ اپ پویلین میں بوتھ ایچ ون اے ۔پی 452 پر کمپنی کی ٹیم سے ملاقات اور مصنوعی ذہانت، جی آئی ایس ریموٹ سینسنگ، موسمیاتی انٹیلی جنس اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید حل اور ممکنہ شراکت داری کے مواقع پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
اے آئی جیو نیویگیٹرز نے لیپ ایکس ڈیپ فیسٹ 2026 میں شرکت کرنے والے ٹیکنالوجی ماہرین، اداروں، جدت کاروں اور ممکنہ شراکت داروں کو ریاض میں اپنی ٹیم سے ملاقات کی دعوت دی ہے۔








